

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرتا چلوں کہ جس وقت جناب مختار ابن ابو عبیدہ ثقفی سلام اللہ علیہا نے عبیداللہ ابن زیاد ملعون کا منحوس سر جناب امام زین العابدین علیہ الصلواة والسلام کے پاس مدینہ بھجوایا تھا تواس وقت امام علیہ الصلواة والسلام بھی ناشتہ فرما رہے تھے، جونہی ان کی نگاہ اس ملعون کے منحوس سر پر پڑی تھی تو انہوں نے فوراً سجدۂ شکر ادا فرمایا تھا اور یہ بات دہرائی تھی کہ جس وقت اِس ملعون کے سامنے ہمارے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر پیش ہوا تھا تو یہ ملعون ناشتہ کر رہا تھا یہ ناشتہ بھی کرتا رہا تھا اور خوش بھی ہوتا رہا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار