

Loading content...
اِدھر یہ مستور امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر پر جھک کر فوراً زمین پر بیٹھ گئی، ملعونِ ازل نے اس پر تلوار کا وار کیا، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر مستور کی گود میں تھا کہ اس مستور کا سر بھی کٹ کر خود اس کی گود میں آ گرا، اِس مستور کے خون سے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر بھی رنگین ہونا شروع ہوگیا، قریب ہی سے ملکہئِ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی صدا آئی اے ملعونِ ازل! خدا تیری مراد کبھی پوری نہ کرے، تو نے تو اپنا مقصد پا لیا ہے، میرے مظلوم بیٹے کا سر حاصل کر لیا ہے، اب توتجھے انعام مل جائے گا، تمہارے اسی لالچ کی وجہ سے میرا سارا گھر لٹ گیا ہے، میرا ا لخت جگر شہید ہو گیا ہے ، چمن نبوت کے تمام گل رعنا ظلم کی بادِ سموم سے کملا گئے ہیں، اب میرے گھر میں بچا ہی کیا ہے؟ میری ازل کی پردہ دار بیٹیاں صلواة اللہ علیہن دشت کربلا میں بے آسرا ہو گئی ہیں، لیکن تمہارے دل میں جلنے والی آتش اب بھی سرد نہیں ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار