

Loading content...
اِس نیک سیرت مستور نے پہلے سر اطہر سے تندور کی راکھ صاف کی، پھر عرقِ گلاب سے اسے غسل دیا، وہ غسل بھی دے رہی تھیں اور بین بھی کر رہی تھیں کہ میرے آقا! آپ تو عرشِ معلی کے مکین ہیں، مہر نبوت کے سوار ہیں، جوانانِ جنت کے شہنشاہ اور سردار ہیں، آپ کے تو گہوارے بھی عرش سے آیا کرتے تھے، جنہیں جھلانے پر جبرائیل ملائکہ پر فخر و مباہات کیا کرتا تھا، مگر خدا جانے آج آپ نے اتنی مظلومیت اور غربت کیوں اپنا لی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار