

Loading content...
گریہ و زاری کرتے ہوئے یہ سبھی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اس تندور کے قریب آگئیں اور اس کے اِرد گرد گھیرا ڈالا، اُس وقت ملکہئِ عالمین صلواة اللہ علیہا نے تندور کے اندر سے اپنے مظلوم فرزند علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر بر آمد کیا اور سراطہر کو چوم کر روتے ہوئے فرمایا میرے قتیل العبرات لخت جگر! یہ آپ نے کیسا انداز اپنالیا ہے؟ دشمن کے گھر میں ایسی جگہ کو کیوں زینت د ے دی کہ جو آپ کے شایانِ شان ہی نہیں ہے، ہائے میرے لعل کیا میں نے آپ کو اسی دن کیلئے پالا تھا؟ آپ کی غربت کا یہ انداز میں برداشت نہیں کر سکتی میرے لعل، آخر میں ایک ماں ہوں اور کوئی ماں اپنے نورِ نظر کو اس حالت میں کیسے دیکھ سکتی ہے، پھر ملکہئِ عالمین صلواة اللہ علیہا صحن میں تشریف لے آئیں، انہوں نے زمین کو زینت بخش دی اور اپنے مظلوم فرزند کا سر اطہر یوں اپنی گود میں رکھا جیسے کمسن بچوں کو مائیں زانو پر بیٹھنا سکھاتی ہیں، پھر اپنی پاک ردا سے سر اطہر سے تندور کی راکھ صاف کرنے لگیں اورروتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنے پاک بیٹے سے مخاطب ہوئیں کہ میں نے تو آپ کو بڑی مشکلوں سے پالا تھا، میرے نازوں سے پالے نورِ نظر! افسوس کہ اس ملعون امت نے آپ پر ذرہ برابر رحم نہیں کیا، نہ ہی آپ کی مظلومیت پر ترس کھایا، آپ کے جسد اطہر نے خاک و خون میں غلطان ہو کر کربلا کی زمین کو زینت بخشی ہوئی ہے اور آپ کا سرا طہر یہاں اس گھر میں ایک نہایت ہی نامناسب مقام پر موجود ہے، ماں آپ کے دکھوں پر قربان جائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار