

Loading content...
میں نے سر اٹھا کر اس سمت دیکھا کہ جہاں سے آواز آ رہی تھی وہ آوازآسمان کی طرف سے آرہی تھی اس وقت مجھے حورانِ جنت کے زُمرے میں پانچ نورانی عماریاں اترتی ہوئی نظر آئیں، وہ عماریاں میرے صحن میں تندور کے بالکل قریب آ کر اترگئیں، ان عماریوں میں سے جناب حواء سلام اللہ علیہا،جناب ہاجرہ سلام اللہ علیہااورجنابِ مریم سلام اللہ علیہا اتریں، ان کے بعد ایک نورانی عماری سے محسنہئِ اسلام ملیکة العرب معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اتریں، پھر انہوں نے باقی مستورات کے ساتھ جا کر پانچویں عماری میں سے اپنی پاک دختر ملکہئِ عالمین صلواة اللہ علیہا کو عزت و احترام سے اتارا، عماری سے اترتے ہی پاک ملکہئِ عالمین معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بین کیا ہائے میرا مظلوم بیٹا، ہائے میرا غریب الوطن بیٹا، میں آپ کے دکھوں پر کہاں کہاں آنسو بہائوں؟ کربلا میں روئوں، کوفہ میں روئوں، مدینہ میں روئوں یا پھر کنارِ فرات پر روئوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار