

Loading content...
یہ مستور روتی ہوئی جلدی سے مکان کے اُس گوشے کی طرف گئی کہ جہاں مظلومین کے سلطان کا سر اطہر مسندِ عرشِ علیٰ پر جلوہ افروز تھا، اُس نے آ کر جلدی سے وہ نورانی سرپوش اُٹھایا تو اس کے نیچے اسے شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کا تختِ مظلومیت لگا نظر آیا اُس نے جلدی سے سر اطہر کو اٹھایا اور سینے سے لگا لیا پھرروتے ہوئے کمرے میں آ گئی یہاں اس نے گرد و غبار آلود سر اطہر کو غسل دینے کا ارادہ کیا، وہ روتی بھی رہی اور سر اطہر کو غسل بھی دیتی رہی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار