

Loading content...
کچھ کہتے ہیں کہ شمر ملعون اپنے گھر لے گیا تھا اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خولیٰ ملعون اپنے گھر لے گیا تھا، مگر آگے جو واقعہ ہے وہ درحقیقت ایک ہی واقعہ ہے، جسے کچھ صاحبانِ مقتل نے شمر ملعون کے نام سے منسوب کردیا ہے اور کچھ نے اسے خولیٰ ملعون کے نام سے منسوب کیا ہے اور بعض صاحبان نے دونوں کو راضی کرنے کیلئے اسی ایک واقعہ کو دو واقعے بنا کر احتمالی طور پر لکھ دیا ہے کہ پہلی رات کوفہ میں یہ واقعہ خولیٰ ملعون کے ساتھ پیش آیا اور جس وقت کوفہ سے قافلہ پاک کی تیاری ہوئی تھی تو ممکن ہے کہ اس وقت یہ واقعہ شمر ملعون کے ساتھ پیش آیا ہو لیکن یہ صرف احتمال ہے یقینی بات نہیں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار