

Loading content...
جس وقت یہ شیطانی ٹولہ کوفہ پہنچا اس وقت فصیل شہر کا بابِ داخل بند ہوچکا تھا، اس دروازے کو بابِ بادیہ بھی کہا جاتا تھا اور باب الحجاج بھی کیونکہ حاجی اسی دروازہ سے نکل کر حج پر جایا کرتے تھے اور اسی دروازہ پر حج سے واپس آنے والوں کا استقبال بھی کیا جاتا تھا، عام طور پر یہ دروازہ کسی کیلئے بھی رات کو نہیں کھولاجاتا تھا مگر ان ظالمین نے جس وقت آ کر دستک دی تو کلید بردار نے فوراً دروازہ کھول دیا کیونکہ اسے ملعونِ کوفہ کا یہ حکم تھا کہ اگر کوئی کربلا سے آئے تو اسے ہرگز نہ روکا جائے،اور جس وقت کوئی آئے فوراً دروازہ کھول دیا جائے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار