

Loading content...
یہ بات کئی وجوہات کی بنا پر درست نہیں ہے ، پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اُس وقت سر اطہر کا حامل خولیٰ ملعون تھا نہ کہ شمر ملعون… دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ واقعہ توہینِ توحید ورسالت پر مبنی ہے … تیسری وجہ یہ ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے کسی بھی مقام پربددعا نہیں دی، اگر وہ بددعا فرماتے تو ایک لمحہ میں تمام مظالم کا فیصلہ ہو جاتا، یہ جو بعض کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے فلاںملعون کو بددعا دی اور وہ جناب مختار ثقفی علیہ السلام کے دور میں پوری ہوئی، فلاں کو بددعا دی تو وہ فلاں زمانے میں پوری ہوئی، یہ بات امام وقت کے مرتبہ عالی کے منافی ہے کہ وہ دعا فرمائیں اور ان کی دعا کو قبول ہوتے ہوتے چھ یا سات سال لگ جائیں… چوتھی وجہ یہ ہے کہ مقام دعا اپنے اختیارات کی حد سے آگے شروع ہوتا ہے، یعنی جو انسان دریا میں گر جائے اورخود اپنے ہاتھ پائوں نہ چلائے اور صرف دعا مانگنا شروع کردے تو وہ ہرگز نہیں بچ سکتا کیونکہ انسان اپنے جملہ اختیارات استعمال کرنے کے بعد بھی کوئی چیز نہیں پا سکتا تو وہاں دعا یا بددعا کرنا جائز ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار