

Loading content...
انہی وجوہات کی بنا پر یہ کہنا بے جا نہیں ہے کہ عمر ابن سعد ملعون کیلئے شمر ملعون ایک ناپسندیدہ شخص تھا اور یقینا وہ چاہتا ہو گا کہ یہ ملعون کسی طرح یہاں سے دفع ہو جائے اور اسے انعام بھی نہ ملے یعنی سر پاک بھی کوئی میرا اپنا آدمی لے جائے تاکہ اسے انعام بھی نہ مل سکے، اس لئے ابن سعد ملعون نے اسے کوفہ بھی بھیج دیااور سر اطہر کی ذمہ داری بھی اسے نہیں دی بلکہ خولیٰ بن یزید ملعون کو دے دی، کوفہ کے راستے میں انہیں جو واقعات پیش آئے وہ اکثر کتب میں موجود ہی نہیں ہیں، اس سفر کا صرف ایک واقعہ کتب میں لکھا ہوا ہے جو بعد والوں کا من گھڑت ہے، یعنی راستے میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا شمر ملعون کو بد دعا دینا اور اس ملعون کا سر اطہر کو زمین پر رکھ کر ضربیں لگانا وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار