

Loading content...
ان کے ساتھ حمید بن مسلم ازدی القحطانی بھی چل پڑا، اس نے سوچا کہ میں نے کربلا کے حالات تو دیکھ لئے ہیںاب کوفہ کے حالات بھی دیکھوں کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کا کوفہ پہنچنے پر اہل کوفہ پر کیا اثر ہوتا ہے۔، عمر ابن سعد ملعون نے باقی تمام لشکر کو حکم دیا کہ تم میں سے اگر کسی کی بہت زیادہ مجبوری ہے تو وہ ہم سے اجازت لے کر جا سکتا ہے لیکن باقی سب لوگ یہیں موجود رہیں کیونکہ کل ہم اپنے ملاعین ساتھیوں کی لاشوں کو دفن کریں گے اور پھر بعد از ظہر کربلا سے روانہ ہوں گے اور رات تک کوفہ پہنچ جائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار