

Loading content...
ابھی خیام توحید ورسالت کے قریب ظالمین نہیں گئے، بلکہ ابھی ابھی شمر ملعون بوسہ گاہِ رسالت کا سجدہ و سلام کر کے پہنچا ہے، عمر ابن سعد ملعون نے ان سب سے مخاطب ہو کرکہا کہ اے گروہِ شیاطین! تم یہاں کھڑے رہنے کی بجائے ابھی ابھی یہ سر اطہر لے کر کوفہ کی طرف روانہ ہو جاؤکیونکہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون اِس جنگ کا فیصلہ سننے کیلئے بیقرار ہو گا ، تم یہ سر اطہر اس ملعون کے پاس لے جائو، اسے مبارک باد بھی دو اور انعام بھی حاصل کرو، جب تک یہ اطلاع اُس تک نہیں پہنچے گی وہ ملعونِ ازل سکون کی نیندنہیں سوسکے گااس لئے اب تم ایک لمحہ بھی یہاں نہ رکو ،کوفہ بھی یہاں سے تقریباً 70، 80 کلومیٹر دور ہے اورتم لوگوں نے سفر بھی اونٹوں پر کرناہے جبکہ ابھی تم لوگوں نے اپنے خیام اکھاڑ کراونٹوں پر بھی باندھنے ہیں اور تم میں سے جن کے اہل خانہ ساتھ ہیں انہیں بھی اونٹوں پر سوار کروانا ہے اس لئے تمہیں تیار ہوتے ہوتے بھی کچھ وقت لگ جائے گی،لہذاتیاری کر کے جتنا جلدی ممکن ہو سکے کوفہ روانہ ہو جائو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار