

Loading content...
یہاں میں آپ تمام مومنین کی خدمت میں عرض کروں گا کہ آپ سب مل کر دعا کریں کہ خدا کرے اب تو فرزند رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاک گھر دوبارہ پہلے کی طرح آباد ہو، اسی طرح نانا پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سایہئِ رحمت و شفقت میں سارا گھر دوبارہ شاد ہو ، کُل کائنات کی مالک معظمہ پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کو ابدی خوشیاں نصیب ہوں، جو چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی کسی وقت مدینے جا کر گریہ فرماتی ہیں کسی وقت کوفے جا کر اورکسی وقت شام ۔دعا کریں کہ اب ان کے آلام و مصائب کا یہ طویل دور ختم ہو جائے اور ان کی ابدی اور لامتناہی خوشیوں کا دور شروع ہو ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار