

Loading content...
میں نے بتایا کہ ابھی ابھی مجھے شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوئی ہے، ان کے سر اطہر میں خاک تھی، ان کی ریش مقدس بھی خاک آلود تھی، خدا جانے کیا ہو گیا ہے، آپ سب مستورات مل کر دعا کریں خدا کرے میری پاک بیٹیاں صلواة اللہ علیہن جہاں بھی ہوں خیریت سے ہوں، وہ پردۂ تطہیر کی مالک و وارث ہیں اور ازل کی پردہ دار ہیں، دوسری طرف کوفی اور شامی لوگ ہیں جو انتہائی رذیل اور بے غیرت ہیں، ہمارے دل میں ہزاروں خدشات اور وسوسے پیدا ہو رہے ہیں کہ وہ لوگ کہیں میری پردہ دار بیٹیوں صلواة اللہ علیہن کو اسیر بنا کر بازاروں اور درباروں میں نہ لے جائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار