

Loading content...
جس وقت نمازِ عصر پڑھی تو ہمارا دل بہت اداس تھا نماز سے فارغ ہو کر ہم نے آ کر جس وقت اس خاک کا مشاہدہ کیا تو دیکھا کہ وہ خاک خون میں تبدیل ہو چکی تھی اوراس جار کے منہ سے خون اچھل اچھل کر باہر نکل رہا تھا، جس وقت ہم نے یہ حالت دیکھی تو بے ساختہ ہمارے منہ سے نکلا ہائے میرا مظلوم بیٹا، ہائے میرا بے وطن بیٹا، ہائے میرا غریب الدیار بیٹا … جس وقت ہم نے یہ بین کیے تو سب گھر والے جمع ہو گئے ،سب پوچھ رہے تھے کہ آپ کیوں رو رہی ہیں؟ مگر حقیقت بتانے کی جرأت ہی نہیں ہو رہی تھی، اسی طرح جمع ہوتے ہوتے سارے محلہ دار جمع ہوگئے، سب پوچھنے لگے کہ خیریت تو ہے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار