

Loading content...
گیارہ محرم کی رات کے کئی واقعات تاریخ میں ملتے ہیں ، ان میں سے ایک واقعہ یہ بھی ہے کہ عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ گیارہ محرم کی رات میں مدینہ منورہ میں تھا،رات کو عالم خواب میں میں نے دیکھا کہ شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے ہیں،میں نے دیکھا کہ اُن کے لباسِ اطہر پر مٹی لگی ہوئی ہے ، میں نے عرض کیا جناب! آپ نے اپنا یہ کیا حال بنا رکھا ہے؟انہوں نے فرمایا ابن عباس! آج میرا مظلوم بیٹا میدانِ کربلا میں انتہائی ظلم و جور سے شہید کر دیا گیا ہے، ہم ان کی مزاربناتے رہے ہیںاور یہ انہی کے مزار کی خاک ہے، جسے تبرکاً ہم اپنے ساتھ لائے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار