

Loading content...
آج ہم بھی اسی طرح آپ کو آزماتے ہیں ، آئو میرے نورِ نظر! دکھی ماں صلواة اللہ علیہا کو گلے لگائو، اُس وقت شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے حلقِ بریدہ میں سے آواز آئی اماں جان صلواة اللہ علیہا! آپ کا فرمان بجا ہے، میں ہزار بار آپ کے حکم کی تعمیل کرنے کیلئے حاضر ہوں، مگر ان دونوں مواقع میں اتنا فرق ضرور ہے کہ جب میں نے آپ کو بلایا تھا تو اس وقت آپ کا صرف ایک پہلو زخمی تھا، مگر آج میرے جسم پر غور تو فرمائیں کہ کوئی جگہ زخموں سے خالی نہیں ہے ،میں تین روز کا پیاسا بھی ہوں، مگر پھر بھی میں خود چل کر آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو رہا ہوںتاکہ مجھے آپ کے گلے لگ کر کچھ تو دلاسہ مل جائے ،میرے زخمی بدن کو کچھ تو سکون مل جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار