

Loading content...
جناب طرمّاح سلام اللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ جب شہنشاہِ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اس گہرے مقام پر پہنچے کہ جہاںشہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کی لاش اطہر آرام فرما تھی تو سب سے پہلے انہوں نے اپنے مظلوم بیٹے کا بے سر جسم اطہر اپنی آغوش میں لیا، پھر انہوں نے کوفہ کی طرف اپنا دایاں ہاتھ دراز فرمایا تو میں نے دیکھا کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر فضا میں پرواز کرتا ہوا پاک نانا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں پر آگیا، انہوں نے اپنے لعلؐ کے رخساروں پر بوسہ دیا اور پاک سر کو جسم اطہرکے ساتھ ملحق فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار