

Loading content...
تمام شہداء علیہم السلام کو آبِ کوثر پلانے کے بعد جب وہ حورانِ جناں غائب ہوگئیں تو اُس وقت میں نے دیکھا کہ کربلا کے میدان میں جنوب کی طرف سے بیس 20 گھوڑے سوارشخصیات تشریف لے آئے، ان کے پاک رہواروں کا رنگ سفید تھا اوران کے اپنے لباس سیاہ تھے، وہ ابھی گنج شہداء سے کافی دور تھے کہ ہر طرف مشک اور عنبرکی خوشبو پھیل گئی، جس وقت مقتل گاہ میں وارد ہوئے تو مجھے یہ خیال آیا کہ شاید یہ کوفی لشکر کے کئی جوان ہیں کہ جو زندہ افراد کو تلاش کر کے شہید کرنے کے لئے آئے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار