

Loading content...
اُس کے بعد میدانِ کربلا میں جو کچھ ہوتا رہا مجھے اُس کا کوئی علم نہیں ، جس وقت مجھے کچھ ہوش آیا تو میں نے آنکھیں کھول کر قرب و جوار کا جائزہ لیا، ہر طرف تاریکی کا راج تھا، ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا تھا، میں نے اندازہ لگایا کہ یہ رات کا وقت ہے، میں اس قدر کمزور ہو چکا تھا کہ مجھ میں اپنے جسم کو ہلانے کی سکت بھی نہیں تھی، کچھ دیر کے بعد جب میری نگاہ تاریکی سے کچھ مانوس ہوئی تو اُس وقت میں نے ایک عجیب منظر دیکھا … ٭واللہ انی غیر نائم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار