

Loading content...
یہ سن کر انہوں نے فرمایا کنت فی واقعة کربلا بھائی! جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں بھی واقعہ کربلا میں شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ شامل تھے، دس محرم کا دن گویا قیامت کا دن تھا، صبح سے لے کر زوال آفتاب تک امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے تمام اعوان و انصار اور جاں نثار شہید ہوتے رہے ، سورج جب عین نصف النہار پر آیا تھا تو میں نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے قدموں پر سر رکھ کر عرض کیا تھا آقا! میں آپ کے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کا صحابی بھی ہوںاور ان کا غلام بھی ہوں، اب جبکہ ہر کوئی شہادت کی کشتی پر سوار ہو رہا ہے تو مجھے بھی اِذنِ جہاد عطا فرمائیں، شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام نے مجھے اجازت عطا فرمائی ،خود رخصت فرمایا اور گھوڑے پر سوار کرنے کیلئے خیمے سے باہر آئے، انہوں نے مجھ جیسے کم مایہ آدمی کو سینے سے لگا کر یوں محبت اور شفقت سے رخصت فرمایا کہ دورانِ کارزار مجھے اپنے زخمی ہونے کا احساس تک نہیں ہوا ، میں جس حد تک جنگ کر سکتا تھا، یا جہاں تک اپنے آقا و مولا علیہ الصلواة والسلام کی نصرت کر سکتا تھا، میں نے نصرت کی اور اپنے تئیں کوئی کمی نہیں کی، بلکہ کو ئی کسر نہ چھوڑی تااینکہ میں شدید زخمی ہوگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار