

Loading content...
جناب طرمّاح نے کہا کہ الحمد للہ! ہمارے پاک وارث علیہ الصلواة والسلام چودھویں کے چاند کی طرح ہمیشہ جگمگاتے رہتے ہیں اور کریم کے غلام ان کے چاروں طرف ستاروںکی طرح مسکراتے رہتے ہیں، کریمِ ازل کے رعب و ہیبت سے دشمنوں کے دل کانپ جاتے ہیں، جبین مبین پر اگر معمولی سا خم بھی آجائے تو شیروں کے پتے پانی ہو جاتے ہیں،سامنے لشکر آ جائے تو ان کے سر جسم کو گھوڑے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں، سامنے مضبوط قلعے آ جائیں تو جڑ سے اکھڑ کر ایسے گرتے ہیں کہ ہر اینٹ ان کا کلمہ پڑھنے لگتی ہے، اگر کوئی قوم ان کی پاک ذات سے ٹکرانے کی حماقت کرلے تو ملک الموت کے آنے سے پہلے ان کی روحیں جہنم کی آگ جا تاپتی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار