

Loading content...
تمام بنی امیہ کا یہ دستور تھا کہ یہ فخریہ طور پر سیاہ لباس پہنتے تھے، اس وقت جملہ ارکان واعیانِ سلطنت بھی سیاہ لباس پہن کر دربار میں حاضر تھے، تخت شاہی کے پیچھے ایک دروازہ تھا، اس دروازے پر ایک سرخ ریشمی پردہ آویزاں تھا، تخت کے سامنے گول دائرے کی صورت میں نو سوسنہری کرسیاں لگی ہوئی تھیں، جن پر قبائل کے سردار، امراء اور وزراء وغیرہ بیٹھے تھے، سب کا لباس سیاہ تھا، دستور تھا کہ تمام لوگ جب کرسیوں پر براجمان ہو جاتے تو اس کے بعد فرعونِ شام کا حاجب ونقیب آواز دیا کرتا کہ… باادب با ملاحظہ ہوشیار
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار