

Loading content...
شہنشاہ ِکائنات علیہ الصلواة والسلام نے خود جناب طرمّاح بن عدی کو تیار کیا، ان کے سر پر عمامہ موزوں فرمایا کمر کے ساتھ کمربند آراستہ کیا، پھر فرمایا کہ یہ صرف طرمّاح نہیں بلکہ آج اسے نائب امام سمجھو، پھرفرمایا ایک خوبصورت اور تیز رفتار ناقہ انہیں دی جائے جو سرخ رنگ کی ہو، جس کا پیٹ سفید ہو اور آنکھیں سیاہ ہوں،ناقہ پیش کی گئی، جناب طرمّاح ناقہ کے قریب پہنچے، شہنشاہ معظم علیہ الصلواة والسلام نے انہیں خودناقہ پر سوار کیا، یہ قدم جما کر ناقہ پر سوار ہوئے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار