

Loading content...
مگر یاد رکھو کہ ہم نے نہ تو اپنا خدا بدلا ہے، نہ اسلام بدلا ہے اور نہ ہی اسلام کے بدلے میں کوئی دوسرا دین بدلا ہے ،نہ اپنے پاک بھائیصل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدلے میں کوئی بھائی بدلا ہے،نہ ذوالفقار کے بدلے میں کوئی تلوار بدلی ہے، اوراگر تم اپنے باپ کی اولاد ہو تو جو سوچا ہے اسے ہرگز نہ بدلنا، جو کچھ کر سکتے ہو کرو اور کوئی کسر باقی نہ رکھو، میری مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگاؤ، میری دشمنی میں ہر کوشش کو بروئے کار لاؤ، اپنی پوری طاقت آزمائو، پھر کہیں یہ نہ کہنا کہ میں شیطان کے بہکاوے میں آگیا تھا، جہالت اور گمراہی تمہارا مقدر بن چکی ہے، تم عنقریب دیکھ لو گے کہ ظالمین کا انتظام و انجام کیا ہوتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار