

Loading content...
آواز آئی آقا زادی! میں عباؐس علیہ الصلواة والسلام کی بہن ہوں، میرے ساتھ جناب فضلؐ علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا اور بھائی عباؐس علیہ الصلواة والسلام کی کمسن بیٹی صلواة اللہ علیہا بھی ہیں اور ہم سب آپ سے یہ گذارش کرنے آئے ہیں کہ آپ پہرے دے کر ہمیں شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام سے شرمسار نہ کریں، ہمیں یقین ہے کہ آپ کی الحافظ کی درد انگیز آواز نے عرشِ اِلٰہی کو متزلزل کر دیا ہو گا، آپ کی آواز سن کر شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام نہر علقمہ کے کنارے کئی بار تڑپے ہوں گے اے آقا زادی انہوں نے توپہلے ہی بہت دل شکستہ اور مایوس ہو کرزین چھوڑی ہے اب آپ انہیں مزید دکھی نہ کریں ہم جو ہیںان خیام کی حفاظت کرنے کے لئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار