

Loading content...
ابھی پہلا چکر بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی تو قنات کے دروازے پر اپنے مظلوم بھائی علیہ الصلواة والسلام کو کھڑے ہوئے پایا، پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا تیزی سے بھائی کی طرف بڑھیں، ادھر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام پاک بہن صلواة اللہ علیہا کی طرف بڑھے اور قریب آکر فرمایا اے لٹے قافلے کی پاک وارث آپ کیوںیوں الحافظ کی صدا دے رہی ہیں کہیں آپ گھبرا تو نہیں گئیں ؟ یہ بجا ہے کہ آپ کو ہماری نسبت کہیں زیادہ آلام و مصائب دیکھنا پڑ رہے ہیں، مگر فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، شہنشاہ ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام اب بھی اسی طرح آپ کے محافظ و نگران ہیں کہ جس طرح وہ اپنی ظاہری زندگی میں تھے اور وہ ہمیشہ آپ کے نگران و محافظ رہیں گے،پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے آگے بڑھ کر پاک بھائی کو گلے سے لگایا اور روتے ہوئے فرمایابھائی خدا گواہ ہے شام غریباں کے طوفانِ مصائب میں ہم واقعی بہت گھبرا گئے تھے،پاک بھائی کے دلاسوں کے بعد پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے خیام کا دوسرا چکر لگایا اور دوبارہ فرمایا الحافظ یا حفیظ اس وقت معظمہ بی بی صلوات اللہ علیھا کا رخ نہر علقمہ کی طرف مڑ گیا اپنے پیارے کردگارِ وفا بھائی علیہ الصلواة والسلام سے مخاطب ہو کر فرمایا بھائی عباس آؤ اور اپنی بہنوں کی غربت اور مظلومیت تو ملاحظہ کرو، آپ کے بعد بچوں کو سلانے کیلئے آپ کی پردہ دار بہن پہرا دے رہی ہے، آپ توہمیں نرغہئِ اعداء میں اکیلا چھوڑ کر چل پڑے ہیں ، کم از کم بہن کواتنا تو سمجھا دیا ہوتا کہ پہرے کیسے دیتے ہیں الحافظ کی صدا کس طرح بلند کی جاتی ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار