

Loading content...
انہوں نے عرض کیا کہ معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! آپ کی آواز اور آپ کا لب و لہجہ اپنے پاک بابا سرکار امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام اور جناب مولا عباؐس علیہ الصلواة والسلام دونوں سے بہت زیادہ مشابہہ ہے، آپ اگر چند منٹ کیلئے خیام سے باہر چل کر جناب مولا عباؐس علیہ الصلواة والسلام کے لہجہ میں الحافظ یا حفیظ کی صدا دے دیں تو امید ہے کہ تمام بچے یہی محسوس کریں گے کہ ہمارے گھر کا محافظ واپس آگیا ہے اور جب انہیں تحفظ کا احساس ہو گا تو یہ کچھ ہی دیر میں سو جائیں گے، آپ بچوں کو سلا کر خیمے میں تشریف لے آئیے گا، پھرباقی تمام رات میں پہرا دیتی رہوں گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار