

Loading content...
گیارہ محرم کی رات ہے،اور یہ رات مکمل طور پر سیاہ ہے، ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا، آسمان پرسیاہ رنگ کی دبیزتہہ چڑھی ہوئی ہے ،چاند اورستاروں نے فرطِ شرم سے اپنے اپنے چہرے سیاہی میں چھپا رکھے ہیں، شاید وہ پردہ دارانِ عصمت توحید صلواة اللہ علیہن کو اتنی بے کسی کی حالت میں دیکھنے کے متحمل ہی نہیں ہیں، ہر طرف ایک سناٹا چھایا ہوا ہے،پردہ داران توحید رسالت صلواة اللہ علیہن کا مقدس کارواں وداعِ مقتل کے بعد اپنے نئے خیام کی طرف آرہا ہے، مگر حالت یہ ہے کہ تمام پردہ دارانِ توحید صلواة اللہ علیہن کی آنکھیں برس رہی ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار