

Loading content...
حکم کی تعمیل میں تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن جمع ہوئیںتو معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے نگاہ فرمائی انہیںجناب غازؐی پاک علیہ الصلواة والسلام کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا نظر نہیںآئیں، آپ نے تمام مستورات کو حکم دیا کہ آپ انہیں تلاش کریں، اس حکم کو سن کر تمام مستورات صلواة اللہ علیہن مقتل گاہ کے نشیب وفراز میں بکھر گئیں اور اطراف و جوانب میں انہیں تلاش کرنے لگیں،اس طرح تلاش کرتے کرتے جس وقت پاک مستورات نہر علقمہ کے کنارے پہنچیںتوایک درد انگیز منظر سامنے تھا کہ جناب عباؐس علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہن اپنے بھائی کی لاش اطہر سے رو رو کر فرما رہی تھیںعباؐس بھائی علیہ الصلواة والسلام! اب تک جتنے دکھ مجھ پر آئے میں نے اِس خیال سے صبر کیا کہ کہیں میرے رونے یا بین کرنے سے معظمہئِ کائنات صلواة اللہ علیہا کی پاک بیٹیاں غمگین نہ ہو جائیں، اب ایک بار تواُٹھ کربہن کو گلے سے لگا لیں تاکہ میں رونے کی تمام حسرت بھی مٹا لوںاور آپ کو پیار بھی کر لوںپھر کل خدا جانے امت ملعون ہمیں کہاں لے جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار