

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے پاک بھائی کو تلاش کرتی ہوئی اس مقام پر پہنچیں اور انہوں نے بلند مقام سے نگاہ فرمائی دیکھا کہ نہر کے کنارے ان کا جوان بھائی کائنات سے بے نیاز ہوکر عجیب انداز میں سو رہاہے ، جس وقت انہوں نے اپنے شہنشاہِ وفا بھائی علیہ الصلواة والسلام کو اس کسمپری کی حالت میں کنارِ نہر سوئے ہوئے دیکھا کہ دریا کی موجیں بار بار ان کے قدم چوم رہی تھیں اور ان کا پاک خون دریا کی موجوں میں شامل ہو رہا تھا جسے دیکھ کر پاک بی بیؐ کے دل میں درد کی ایک ہوک اُٹھی اورصبر و ضبط کے سارے بند ٹوٹ گئے اس وقت پاک بی بی روتی ہوئی لڑ کھڑاتے ہوئے قدموں سے پاک بھائی کی لاش کی طرف روانہ ہوئیں مگر کیفیت یہ تھی کہ جیسے ہی پاک بھائی کی لاش پر پہنچیں تو خود کو بھائی کی لاش پر گرا دیا بین کر کے فرمایا میرا غازی ویرؐ آپ کی شہادت کے بعد ہم پر دکھوں کے پہاڑٹوٹ پڑے ہیں، وہ تو آپ کا سہارا تھا کہ میں بیوگی کا دکھ برداشت کر گئی تھی ،چار بھائی تھے وہ بھی قربان کر بیٹھی ہوں فرزند تھے تو وہ بھی اپنے آقا کی نعلین پر قربان ہو گئے ہیں ،آپ سب تو ہمیں نرغہئِ اعداء میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اب یہ تو بتائیں کہ میں کس کے سہارے یہ زندگی گزاروں گی ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار