

Loading content...
ایک ایک منظر کو بہت غور سے دیکھا اور پھر ایک ایسا منظردیکھا کہ برداشت نہ ہوا جگر پر ہاتھ رکھ کر روتی ہوئیں واپس قافلے کی سردار معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے پاس آگئیںاور انہیں روتے ہوئے عرض کیا معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! میں دیکھ کر آ رہی ہوں کہ شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک والدہ معظمہ صلواة اللہ علیہا اپنے معصوم بیٹے کی بے سر لاش کو اس انداز میں اپنی آغوش میں لیے بیٹھی ہیں کہ جس طرح انہیں دودھ پلاتے وقت اپنی آغوش میں سجایا کرتی تھیں انہیں اپنے سینے سے لگا کر فرما رہی ہیں میرا لعل آپ کو یہاں کیسے نیند آ گئی میں جب لوریاں سنا کر آپ کو سلایا کرتی تھی توچاہے جتنی لوریاں سناتی تھی آپ سونے کی بجائے میرے چہرے سے کھیلتے رہتے تھے اور مسکراتے رہتے تھے خدا جانے آج آپ کو کیسی نیند آ گئی ہے کہ اب ماں جگا رہی ہے اور آپ جاگنے کا نام ہی نہیں لے رہے ، پھر کسی وقت زمین کربلا سے مخاطب ہوکر فرما تی ہیں کہ اے ارضِ نینوا مجھ غریب پر یہ احسان کرنا یہ بہت زخمی ہے میرے اس زخمی معصوم بیٹے کو ماں کی طرح اپنی آغوش میں جگہ دینا، یہ کمسن آج پہلی مرتبہ اپنی ماں سے جدا ہوا ہے، اس لئے اسے لوریاں بھی سنانا اور اگر اسے ماں کی ممتا یاد آئے تو ماں کی طرح پیار بھی کرنا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار