

Loading content...
جس وقت پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کا نام پاک تلاوت فرمایا تو پاک والدہ صلواة اللہ علیہا کا پیار یاد آیا، آباد و شاد گھر کا منظر جس وقت سامنے آیا تو پھر پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کھڑی نہ رہ سکیں بلکہ فوراً پاک بھائی کی لاش اطہر پر خود کو گرا دیا،خون آلودہ سینہ جو درد کا خزینہ بنا ہوا تھا اس سینے پر اپنا سر رکھ کے آپ نے رونا شروع کیا اور بین کرتے ہوئے فرمایا ایک وہ بھی وقت تھا کہ جب ہم وطن میں آباد وشاد تھے، صبح و شام خوشیاں ہماری دہلیز پر سجدہ ریز ہوتی تھیں، شہنشاہِ وفا علیہ الصلواة والسلام کے سایہئِ عاطفت میں مسرتوں کی بارش برستی تھی، خدا ہی جانے کس بد نظر کی نظر لگی ہے کہ آج وطن سے دور اس دشتِ نینوا میں اپنے بیٹوں اور بھائیوں کی لاشوں کے درمیان میں ہم موجود ہیں اور کوئی دلاسہ دینے والا بھی نہیں ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار