

Loading content...
پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا بہت مشکل سے اپنی اِس معصوم بیٹی کو مقتل گاہ سے خیام میں لے آئیں، خیام میں پہنچنے کے بعد بھی کافی دیر تک یہ پاک معظمہ صلواة اللہ علیہا ایک ایک مستور کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہیں کہ خدارا مجھے اپنے مظلوم بابا علیہ الصلواة والسلام کے پاس جانے دیں، میں ان کی جدائی برداشت نہیں کر سکتی، میں ان کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، سبھی پاک مستورات صلواة اللہ علیہن اس معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا کی یہ کیفیت دیکھ کر بہت دیر تک روتی رہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار