

Loading content...
معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اور زیادہ قریب ہو کر دیکھا تو معظمہ صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا مظلوم باباؐ علیہ الصلواة والسلام کے زخمی گلے میں بانہیں ڈال کر ان کے پہلو سے لپٹ کر سو رہی تھیں، پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے اُسی نیند کی حالت میں اپنی کمسن بیٹی کو پاک بابا کے پہلو سے اٹھانا چاہا تو اُن کی آنکھ کھل گئی پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہانے ان کی پیشانی پر بوسہ دیا اور فرمایا لائق بیٹی یہ جگہ اور یہ ماحول آپ کے سونے کیلئے تو ہرگز مناسب نہیں تھا ، کمسن معصوم نے معصومیت کے انداز میں عرض کیا پھوپھی اماں! میرے پاک باباؐ علیہ الصلواة والسلام بھی تو یہیں سو رہے تھے اور پھر مجھے ان کے بغیر نیند بھی تو نہیں آتی، معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بیٹی! آئو اب ہم واپس گھر چلیں، معظمہ صغیرہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے بچپن کے معصومانہ لہجہ میں پوچھا کہ پھوپھی اماں! کیا ہمارا کوئی گھر اس دنیا میں اب رہ گیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار