

Loading content...
جس وقت معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے یہ جواب سنا تو فوراً خیام سے باہر تشریف لے آئیں اور اپنی پاک ہمشیر کے ہمراہ رات کی تاریکی کے پردہ میں انہوں نے پاک صغیرہ بیٹی صلواة اللہ علیہا کو تلاش کرنا شروع کیا، قرب و جوار میں ہر طرف نگاہ فرمائی، آہستہ آہستہ کئی بار آواز دی، مگر کوئی جواب نہ ملا، جس وقت مکمل طور پر ناامید ہوگئیں تو پھر انہوں نے اپنے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کی مقتل گاہ کی جانب رخ کیا جس وقت بھائی پر نگاہ پڑی تو روتے ہوئے دورسے فرمایابھائی! میری صغیرہ بیٹی صلواة اللہ علیہا گم ہو گئی ہیں، ہم نے کافی تلاش کیا ہے مگر وہ ہمیں کہیں نہیں مل سکیں، ہمارے چاروں طرف ظالمین ہیں، دل گھبرا رہا ہے، اب آپ ہی کرم فرمائیں اور ہماری رہنمائی فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار