

Loading content...
گیارہ محرم کی رات تھی، مقتل گاہ سے کافی فاصلے پر پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کے خیام لگے ہوئے تھے، ابھی رات کا پہلا پہر جاری تھا کہ جناب حر علیہ السلام کی زوجہ اور جناب ہاشم مرقال علیہ السلام کی بہن جو عمر ابن سعد کی بیوی تھی، یہ دونوں کچھ دوسری عورتوں کے ہمراہ پاک خیام میں پرسہ دینے کیلئے حاضر ہوئیں تھیںاور کافی دیر تک یہاں ایک مجلس عزا کاسماں رہا تھا، اسی دوران تمام پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے روزۂ اتصال بھی افطار فرمایا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار