

Loading content...
معظمہ معصوؐمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے معصومت کے انداز میں عرض کیا پھوپھی اماں! آپ ہی نے تو ابھی فرمایا ہے کہ گھر میں آنے والی ہر چیز سب سے پہلے چھوٹے بچوں کو دی جاتی ہے، سب سے چھوٹا تو میرا بھائی علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام ہے، میں اسے پانی پلانے کیلئے جارہی ہوں، میں جا کر اپنے صغیر بھائی سے کہوں گی کہ غریب بہن پر ناراض نہ ہونا مجھے پانی اب ملا ہے، میری مجبوری تھی ورنہ میں آپ کو ایک پل بھی پیاسا نہ رہنے دیتی بہن کو معاف کرنا کہ مجھے پانی لانے میں بہت دیر ہو گئی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار