

Loading content...
پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے آسمان کی طرف نگاہ فرمائی تو یہ مشاہدہ فرمایا کہ حوضِ کوثر کا کنارہ ہے، جہاں سنہری کرسیاں لگی ہوئی ہیں، ایک طرف پاک ناناصل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دوسری طرف باباامیرعلیہ الصلواة والسلام تشریف فرما ہیں، ان کے درمیان مظلومِ کربلا علیہ الصلواة والسلام ایک نورانی کرسی پر جلوہ افروز ہیں، دونوں پاک شہنشاہوں علیہما الصلواة والسلام کے ہاتھ میں جام کوثر ہیں، پاک نانا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پاک بابا علیہ الصلواة والسلام دونوں بار بار فرما رہے ہیں کہ بیٹا! آپ تین دن کے پیاسے ہیں، اب تو کوثر کا جام پی لیں، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام عرض کرتے ہیں میرے تمام پردہ دار پیاسے ہیں، میری پاک بہنیں صلواة اللہ علیہا ابھی تک پیاسی ہیں، جب تک وہ پانی نہ پی لیں ہم کس طرح آبِ کوثر پی سکتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار