

Loading content...
ہمارا چھ ماہ کا صغیر شہزادہ پیاسا شہید ہوگیا اب میںاُس کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہا سے کس طرح پانی پینے کا کہوں ،آپ تو جانتی ہی ہیں کہ جس غربت و مظلومیت میں ہمارا آج کا دن گزرا ہے؟ مجھے وہ وقت کبھی نہیں بھول سکتا کہ جب میرے یوسف آلِ محمدؐ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام نے اپنے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام سے تین مرتبہ پانی مانگا، مگر افسوس کہ ہم انہیں ایک گھونٹ پانی بھی نہ پلا سکے، میں کس طرح اس دکھ کو نظر انداز کروں کہ امت ملعون نے میرے لخت جگر یوسف آل محمدعلیہ الصلواة والسلام کو پانی دینے کی بجائے خون سے نہلا دیا تھا اور سب سے بڑھ کر میرے لئے یہ دکھ ہے کہ ہمارے پاک بھائی جنابِ حسینؐ علیہ الصلواة والسلام آخری وقت زیر خنجر بھی پیاسے تھے ، مگر ان کی پیاس بجھانے والا کوئی نہیں تھا، ہم سب بہنیں صرف ستر قدم کے فاصلے پر موجود تھیں اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے شمر ملعون نے ہمارے پاک بھائی علیہ الصلواة والسلام کو انتہائی بے دردی اور بے رحمی سے پیاسا شہید کر دیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار