

Loading content...
اس کے بعد جناب حر علیہ السلام کی زوجہ نے عرض کیا کہ پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا! اس دنیا سے جانے والوں کے ساتھ کوئی چلا تو نہیں جاتا ، ایک دن میں آپ کا جتنا نقصان ہوا ہے اس کے دکھ کا اندازہ کرنا بھی ناممکن ہے، لیکن زندگی کے تقاضے تو بہرحال نبھانے ہی پڑتے ہیں، ہم آپ سب کیلئے طعام اور پانی لائے ہیں،آپ مہربانی فرما کر خود بھی پانی پئیں اور باقی تمام مستورات صلواة اللہ علیہن کو بھی پانی پینے کا حکم فرمائیں، جس وقت جناب حر علیہ السلام کی زوجہ اور جناب ہاشم مرقال علیہ السلام کی بہن دونوں نے منت سماجت کی تو اُس وقت پاک معظمہ عاؐلیہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش شروع ہو گئی آپ نے فرمایا کہ ہمارے سبھی جوان بیٹے، بھائی، کم سن معصوم اور تمام اعوان و انصار تین دن تک پیاسے رہے اور ظلم و جور سے شہید کر دیے گئے ہیں، اب ہم ان سب کی پیاس بھلا کر کس طرح پانی پی لیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار