

Loading content...
اسے یہ تجویز پسند آئی، اس ملعونِ ازل نے فوراً جناب حر علیہ السلام کی زوجہ کو اپنے خیمے میں بلوایا، یہاں جناب ہاشم مرقال علیہ السلام کی بہن اور جناب حر علیہ السلام کی زوجہ نے آپس میں مشورہ کیا اور پھر خود طعام کے طبق اٹھائے، پانی کی مشکیں کنیزوں نے اٹھائیں اور عورتوں کا یہ مختصر سا قافلہ پاک خیام کی طرف روانہ ہوا، ان کے ہاتھوں میں روشن مشعلیں تھیں، پاک مستوراتِ وحدت صلواة اللہ علیہن کے خیام اِس وقت ان ظالمین کے خیام سے کچھ فاصلہ پرہی نصب تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار