

Loading content...
جس وقت یہ ملعونِ ازل واپس اپنے خیمے کے اندر آیا تو وہ مستور روتی ہوئی اُس کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ اے ظالم ازلی! ویسے تو تم لوگوںمیں بیٹھ کر ہمیشہ اس بات پر فخر کرتے ہو کہ تمہارا دادا وقاص (بقول تمہارے) شہنشاہ انبیاء صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک حوالے سے ماموں لگتا تھااورشہنشاہِ معظم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی رشتہ داری جتلا کر تم تمام عرب میں فخر کرتے ہو اور جن کی رشتہ داری پر تم فخر کرتے ہو آج اُن کی رشتہ داری کا خیال کیوں نہیںکرتے؟ آج تمہاری عرب کی حمیت اورغیرت کو کیا ہوگیا ہے؟ تمہارا چچا عتبہ اور تمہارا باپ سعد، ہمیشہ امیر کائنات سرکار علیؐ ابن ابی طالب علیہ الصلواة والسلام کے غلام کہلواتے تھے، اگرچہ تمہارے باپ نے امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی نصرت نہیں کی تھی مگر تمہیں تو اُس نے یہ وصیت کی تھی کہ اس رشتہ داری کا ہمیشہ خیال رکھنا، کیاآج تمہیں اپنے والد کی وہ وصیت بھی بھول گئی ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار