

Loading content...
جس وقت دونوں پاک بہنوں صلواة اللہ علیہا نے معصوم شہزادوںؐ کو اٹھانے کیلئے ہاتھ بڑھائے تو معلوم ہوا کہ روتے روتے دونوں معصوم شہزادوں کی روح پرواز کر چکی تھی ، پاک معظمہ بیبیوں صلواة اللہ علیہما نے اسی حالت میں دونوں شہزادوں کی لاشوں کو اٹھایا اور گنج شہداء کی طرف روانہ ہوئیں ،ان دونوں معصوم شہزادوں کی لاشیں اٹھا کر جس وقت مقتل گاہ میں پہنچیں توانہیں وہاں لٹا کر دوبارہ دشتِ کربلا کی طرف ان معصوموںکی تلاش میںروانہ ہوئی جو ابھی تک نظر نہیں آئے تھے اس تلاش کے دوران انہیںکئی معصوم بیٹیوں کی لاشیں بھی نظر آئیں، ان معصوم بچیوں صلواة اللہ علیہن کی لاشیں اٹھا کر جس وقت مقتل گامیں تشریف لائیں تو بے ساختہ روتے ہوئے بین کیا میرے پاک بھائی آپ مرد تھے کہ آپ نے سارا دن لاشیں اٹھائی تھیں،دوسرا وہ تمام مردوں کی لاشیں تھیںجبکہ اس وقت جو لاشیں ہم لائے ہیں یہ تو معصوم بیٹیوںؐ کی ہیں ،، جواں مردوں کی لاشوں کو بے گور و کفن چھوڑ جانا ہی ہمارے لئے ایک بہت بڑا صدمہ تھا اور یہ تو بیٹیاں ہیں ، اب سمجھ نہیں آ رہی کہ ان بیٹیوں کی لاشوں کو ہم کس طرح غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ جائیں، ان کی تدفین تو بہت ضروری ہے لیکن ہماری مجبوری ہے کہ ہم مستورات اگر چاہیں بھی تو انہیں دفن نہیں کر سکتیں کیونکہ ہمارے چاروں طرف دشمنوں کا پہرا ہے، ہمارے پاس تدفین کے اسباب بھی نہیں ہیں اور ان کم سن معصوم بیٹیوں کو بے گور و کفن چھوڑنا بھی ہماری غیرت کو گوارا نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار