

Loading content...
پاک والدہ صلواة اللہ علیہا اور پاک بابا علیہ الصلواة والسلام سے رخصت ہو کر دونوں پاک معظمہ بیبیاں صلواة اللہ علیہما معصوم بچوں کی تلاش میں اس طرف روانہ ہوئیں کہ جس سمت میں بابا پاک نے فرمایا تھا کچھ ہی دور ایک کیکر کا درخت تھا پاک بیبیاں جس وقت اس کے قریب پہنچیں تو دیکھا کہ سامنے دو معصوؐم شہزادے علیہما الصلواة والسلام زمین پر سورہے تھے، مگراُن کی کیفیت یہ تھی کہ انہوں نے ایک دوسرے کے گلے میں بانہیں ڈال رکھی تھیں،رخساوں کے ساتھ رخسار ملائے ہوئے تھے ایک دوسرے کو سینے سے لگا کر دونوں معصوم سو رہے تھے، مگر رخساروں کے نیچے جو زمین تھی وہ آنسووں سے تر ہو چکی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار