

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت پاک معظمہ عالیہ بی بیصلواة اللہ علیہما کی نگاہ بابا پاک پر پڑی تو روتے ہوئے جا کر پاک بابا کو گلے لگایا مگر پھر بھی پاک بی بی صلواة اللہ علیہا نے اپنے آنسوؤں پر قابو رکھا ، مگر جس وقت اپنی پاک والدہ کے گلے لگیں تو پھر صبر کے سارے بند ٹوٹ گئے ،روتے ہوئے عرض کرتی ہیں پاک اماں بیٹیوں کی حالت دیکھیں، اب توہمارے پردے بنانے والا بھی کوئی باقی نہیں رہا ، یہاں چند لمحوں کی ملاقات تھی مگر سالارِ قافلہ پاک بی بی صلواة اللہ علیہا کو بہت بڑا دلاسہ دے گئی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار