

Loading content...
کسی وقت نجف اشرف کی طرف دیکھ کرعرض کرتیں بابا جان علیہ الصلواة والسلام آپ کی پردہ دار بیٹیاں صحرائے کر ب وبلا میں اکیلی رہ گئی ہیں، ہمارے تمام بھائی شہید کر دیے گئے ہیں، ایک سجاؐد علیہ الصلواة والسلام بیٹا ہے تو وہ بھی بیماری کی وجہ سے غش کی حالت میں ہے،اے دو عالم کے لجپال آج ہماری یہ حالت تو دیکھیں آپ کو تو رات کی تاریکی میں ہمارا پاک والدہ کے جنازے کے ساتھ جانا بھی پسند نہیں تھا اب آ کر دیکھیں تو سہی کہ آپ کی وہی بیٹیاں اس دشتِ نینوا میں اکیلی رہ گئی ہیں، ہمیں اپنے پاک بھائی کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام نے تاکید فرمائی تھی کہ شام غریباں کے طوفان میں جو معصوم بچے جدا ہو جائیں انہیں ضرور تلاش کرنا اور حتیٰ المقدور کوشش کرنا کہ اس پاک قافلے کا کوئی بھی فرد بچھڑنے نہ پائے، ان کے حکم کی تعمیل بھی فرضِ واجب ہے، اب آپ ہی تشریف لائیں اور ہماری مدد فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار