

Loading content...
جس وقت دونوں پاک بہنیں صلواة اللہ علیہما دشتِ کربلا میں پہنچیں تو انہوں نے وہاںرو ر وکر بچھڑ جانے والے معصوؐم بچوں کو تلاش کرنا شروع کیا، بار بار نہر علقمہ کی جانب رخ کر کے فرماتیں کہ عباؐس بھائی علیہ الصلواة والسلام! آپ تو ہماری عزت و عظمت سے اچھی طرح واقف ہیں، ہم تو چاندنی رات میں بھی نانا پاک کی مزار صل اللہ علیہ وآلہ وسلم تک نہیں جاتی تھیں، یہ تو ویسے بھی اجنبی ملک ہے، ویران صحرا ہے، ہر طرف کوفی اور شامی ملاعین ہیں،لیکن کم سن معصوم بچوں کو تلاش کرنا بھی ضروری ہے، ہو سکے تو اب آپ ہی ہماری کچھ مددکریں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار