

Loading content...
سرکار امام محمدؐ باقر علیہ الصلواة والسلام فرماتے ہیں کہ اُس وقت انہوں نے ہمیں حکم دیا کہ آپ سب باہر چلے جائیں،جب ہم باہر آئے تو ظالمین نے ہمیں قنات کے ساتھ زمین پر ایک قطار میں بٹھا دیا، پھر ایک ملعون نے آکر ہمارے سامنے پانی کی مشکیں رکھ دیں، ایک اورملعون آگے بڑھا جس کی جھولی میں بھونے ہوئے گندم کے دانے اور چنے تھے ،وہ ایک ایک مٹھی تمام بچوں کی جھولی میں ڈالتا گیا،تمام معصومین نے ظالمین کے ڈر سے وہ چنے لے تو لیے مگر کسی نے انہیں ہاتھ تک نہ لگایا اور نہ ہی کسی معصوم نے پانی کی مشک کی طرف ہاتھ بڑھایا ،یہ منظر دیکھ کر ظالمین نے سختی سے کہا کہ آپ یہ پانی بھی پییںاور یہ بھنے ہوئے چنے بھی کھائیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار