

Loading content...
جب بھی کوئی محرر یا مقرر یہ کہتا ہے کہ یہ بات شام غریباں کی ہے، یا یہ واقعہ شام غریباں کا ہے، تو ہم یہی سمجھتے ہیں کہ یہ تمام واقعات روزِ عاشور کی شام کو رونما ہوئے ہوں گے، اصل بات کی طرف ہماری توجہ بہت ہی کم جاتی ہے ،وہ یہ ہے کہ جس وقت ظالمین نے خیام تو حید و رسالت کی جانب جسارت کا قدم بڑھانے کا اِرادہ کیا تو وہ دن کے تقریباً چار سے ساڑھے چار بجے کا وقت تھا، اکتوبر کے مہینے میں ملکِ عراق میں سورج تقریباً ساڑھے پانچ بجے کے قریب غروب ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج غروب ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے یہ واقعہ پیش آیا کہ جس میں چند خیام راہ رضائے توحید میں ٹھنڈے کیے گئے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار